مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس فیصل آباد کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ قراقرم ایکسپریس کو منزل مقصود کی جانب روانہ کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی ہے۔
کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس فیصل آباد کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔
News ID 1891144
آپ کا تبصرہ